اے پی پی کے مطابق سعودی عرب میں ہونے والے اے ایف سی ایشین کپ 2027 کی تیاریاں طے شدہ شیڈول کے مطابق جاری ہیں۔ مقامی منتظمین نے تصدیق کی ہے کہ ایشیا کے اس بڑے فٹ بال ایونٹ کا انعقاد 7 جنوری سے 5 فروری 2027 تک ہوگا۔
مقامی آرگنائزنگ کمیٹی کے مطابق ایشین فٹ بال کنفیڈریشن کے ساتھ مل کر تمام امور کو حتمی شکل دی جا رہی ہے۔ ایونٹ کی تیاریوں کا یہ عمل مقررہ وقت کے اندر مکمل کیا جائے گا۔


