گوجرانوالہ (نیوز ڈیسک) گوجرانوالہ میں منشیات کے خاتمے کے لیے آل پاکستان میڈیا ہائوس اور آل میڈیا یونٹی آف پاکستان کے درمیان معاہدہ طے پا گیا ہے۔ معاہدے کا مقصد معاشرے کو منشیات سے پاک کرنے میں اپنا کردار ادا کرنا ہے۔
آل میڈیا یونٹی کے مرکزی دفتر میں ہونے والی تقریب میں کاؤنٹر نارکوٹکس فورس گوجرانوالہ کے انسپکٹر شبیر انور نے ٹیم کے ہمراہ شرکت کی۔ معاہدے پر صدر ڈاکٹر محمد زمان ہنجرا اور چیئرمین عابد حسین گورائیہ نے دستخط کیے۔
انسپکٹر شبیر انور نے تقریب کے شرکا کو گوجرانوالہ ڈویژن میں انسداد منشیات پر بریفنگ دی۔ شرکا نے معاشرے سے منشیات کے خاتمے کے لیے انفرادی اور اجتماعی کردار ادا کرنے کا عزم ظاہر کیا۔


