اسلام آباد (نیوز ڈیسک) تحریک انصاف کے رہنما اسد قیصر نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی اب براہ راست کوئی مذاکرات نہیں کرے گی۔ ان کا کہنا تھا کہ اب تمام فیصلے اپوزیشن اتحاد اور آل پارٹیز کانفرنس میں ہوں گے۔
اپنے بیان میں اسد قیصر نے کہا کہ وفاق کے فیصلوں کا ایک ہی جواب بھرپور مزاحمت ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ لوگ اپنا کیا خود بھگتیں گے۔
اسد قیصر نے خیبرپختونخوا میں ایمرجنسی اور گورنر راج کا ہر فورم پر مقابلہ کرنے کا اعلان بھی کیا۔


