کراچی (نیوز ڈیسک) کراچی ایئر پورٹ پر ایف آئی اے امیگریشن نے دو پاکستانی مسافروں کو آف لوڈ کر دیا۔ ایف آئی اے حکام کے مطابق دونوں مسافر تھائی لینڈ جا رہے تھے اور ان کا تعلق پنجاب کے علاقوں سے ہے۔
حکام کے مطابق دونوں مسافر پاکستانی پاسپورٹس پر سیاحتی ویزوں کے ذریعے سفر کر رہے تھے۔ ایف آئی اے حکام نے بتایا کہ مسافروں سے ان کے سفر کے مقصد کے بارے میں تفصیلی پوچھ گچھ کی گئی۔
حکام کے مطابق دونوں مسافر ہم جنس پرست شادی کے لیے تھائی لینڈ جا رہے تھے۔


