پیرس (انٹرنیشنل ڈیسک) فرانس میں مہنگائی کے خلاف احتجاج پرتشدد ہو گیا۔ فرانس کے شہر لیموج میں نقاب پوش مظاہرین نے 143 سال پرانے تاریخی ٹائون ہال کو آگ لگا دی۔
آتشزدگی سے عمارت کی چھت گر گئی۔ مارسیلی میں مظاہرین سٹی ہال میں گھس گئے اور فرنیچر توڑ ڈالا۔
لیل شہر میں میئر کے دفتر میں بھی توڑ پھوڑ کی گئی۔ پیرس سمیت مختلف شہروں میں مظاہرین اور پولیس آمنے سامنے آ گئے۔
پولیس نے مظاہرین کو منتشر کرنے کے لیے آنسو گیس کا استعمال کیا۔ یہ مظاہرے مہنگائی، حکومتی پالیسیوں اور پولیس کے مبینہ تشدد کے خلاف کیے گئے۔
فرانسیسی وزیرِ اعظم کے مطابق ملک بھر میں 1200 سے زائد مظاہرین گرفتار ہو گئے۔ جھڑپوں کے دوران 150 پولیس اہلکار زخمی بھی ہوئے ہیں۔


