لندن (انٹرنیشنل ڈیسک) برطانیہ اور امریکا نے سعودی عرب میں سکیورٹی خدشات اور ہوائی اڈوں پر ممکنہ مزید حملوں کے پیش نظر اپنے شہریوں کو محتاط رہنے کی ہدایت جاری کی ہے۔ برطانوی حکومت نے خبردار کیا ہے کہ مملکت میں سکیورٹی صورتحال کے باعث فضائی سفر متاثر ہونے اور پروازیں منسوخ ہونے کا خدشہ ہے۔
امریکی سفارت خانے نے بھی سعودی ہوائی اڈوں کے استعمال کے دوران انتہائی احتیاط برتنے پر زور دیا ہے۔
برطانوی وزارت خارجہ نے شہریوں کو یمن کی سرحد سے 10 کلومیٹر کے اندر واقع علاقوں میں سفر سے گریز کرنے کا مشورہ دیا ہے۔ حکام کے مطابق ریاض کے شاہ خالد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر آپریشنز تاحال معطل ہیں۔
شہریوں کو سعودی حکام کی ہدایات پر عمل کرنے اور حالات بہتر ہونے تک ایئرپورٹ جانے سے گریز کرنے کا کہا گیا ہے۔


