بین الاقوامی ڈیسک۔ مقبوضہ مغربی کنارے کے فلسطینی قصبے طیبہ میں یہودی آبادکاروں نے فرانسیسی میئر پر حملہ کر دیا۔
حملے میں یورپی یونین کے سفارتکاروں اور ایک خاتون صحافی کو بھی تشدد کا نشانہ بنایا گیا۔ شمالی فرانس کے قصبے کے میئر برنار بوڈو نے کہا کہ یہ واقعہ اسرائیلی حکومت کی جانب سے آبادکاروں کے تشدد کو برداشت کرنے کی عکاسی کرتا ہے۔
میئر برنار بوڈو خیرسگالی کے دورے پر طیبہ میں موجود تھے جب ان پر حملہ کیا گیا۔ انہوں نے تشویش کا اظہار کیا کہ اس طرزِ عمل سے فلسطینی علاقوں میں تشدد کے خلاف حکومتی رویے پر سوالات اٹھتے ہیں۔


