کوئٹہ (صورتِ حال، بزنس ڈیسک) وفاقی حکومت نے بلوچستان کے نوجوانوں کو یوتھ ہب کے ذریعے کاروباری مواقع فراہم کرنے کا عزم ظاہر کیا۔
وزیراعظم یوتھ پروگرام کے چیئرمین رانا مشہود احمد خان نے اتوار کو ایوان صنعت و تجارت کوئٹہ میں چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے عہدیداران سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حکومت مصنوعی ذہانت اور جدید ٹیکنالوجی کے استعمال سے نوجوانوں کی پیشرفت کو مکمل معاونت دے گی۔
چیمبر کے تعاون سے چھوٹے کاروبار اور نئے کاروباری منصوبوں کے فروغ کے لیے مشترکہ اقدامات کیے جائیں گے۔


