(صورتِ حال، انٹرنیشنل ڈیسک) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹروتھ سوشل پر کہا کہ وہ روس اور یوکرین کے درمیان جنگ کے خاتمے کے لیے مذاکرات کر رہے ہیں۔ ٹرمپ کے مطابق روس پر کچھ پابندیوں کو معطل کرنے کا فیصلہ اس مذاکرات کے عمل کو جاری رکھنے کے لیے کیا گیا۔
بی بی سی کے مطابق یہ بیان ٹرمپ نے خود ٹروتھ سوشل پر شائع کیا۔ اس بیان کی تصدیق ای پی پی اردو نے کی ہے۔
فی الحال اس مذاکرات کی کوئی تفصیل یا ٹائم لائن جاری نہیں کی گئی۔


