انٹرنیشنل ڈیسک۔ روس کے صدر ولادیمیر پیوٹن نے یوکرین جنگ کے خاتمے کے لیے امریکی و چینی ہم منصبوں کے ساتھ آئندہ ماہ سہ فریقی سربراہی اجلاس منعقد کرنے کی تجویز پیش کی ہے۔
اے پی پی اردو کے مطابق اس تجویز میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور چینی صدر شی جن پنگ کو شامل کرنے کی بات کی گئی ہے۔
تاہم، اس مجوزہ سربراہی اجلاس کے ایجنڈے اور انعقاد کے بارے میں تاحال کوئی حتمی فیصلہ نہیں ہو سکا ہے۔


