انٹرنیشنل ڈیسک۔ سعودی عرب کے شہر نجران میں میزائل حملے کے نتیجے میں چھ افراد زخمی ہوگئے ہیں۔
سعودی محکمہ شہری دفاع کے مطابق حوثی اکثریتی تنظیم کے اس حملے کے دوران تین مکانات اور تین گاڑیوں کو بھی نقصان پہنچا ہے۔ دوسری جانب ابہا شہر میں حملے کی وارننگ واپس لے لی گئی ہے۔
یاد رہے کہ گزشتہ روز سعودی فوجی اتحاد نے دارالحکومت ریاض اور مشرقی صوبے میں ڈرونز کو تباہ کرنے کا دعوی کیا تھا۔ فوجی اتحاد کا مزید کہنا تھا کہ حوثیوں کی جانب سے خمیس مشیط کی طرف داغے گئے دو بیلسٹک میزائل بھی تباہ کیے گئے تھے۔


