نیوز ڈیسک (اسلام آباد) — وفاقی وزیر برائے پارلیمانی امور ڈاکٹر طارق فضل چوہدری نے میجر وجاہت وحید شہید کو خراجِ عقیدت پیش کیا ہے۔ انہوں نے سوشل میڈیا پر اپنے پیغام میں کہا کہ شہید نے بہادری اور حب الوطنی کی لازوال مثال قائم کی۔
ڈاکٹر طارق فضل چوہدری نے مزید کہا کہ میجر وجاہت وحید شہید نے وطن کے دفاع اور فرض کی راہ میں جان کا نذرانہ پیش کیا۔


