فائل فوٹو
فائل فوٹو
لاہور (بیورو رپورٹ) صوبائی دارالحکومت لاہور میں فضائی آلودگی کی شدت برقرار ہے۔ لاہور دنیا کے آلودہ ترین شہروں کی فہرست میں پہلے نمبر پر براجمان ہے۔
شہر میں مجموعی ایئر کوالٹی انڈیکس کی شرح 251 ریکارڈ کی گئی۔
فضائی آلودگی کے باعث شہر کے مختلف علاقوں میں اے کیو آئی خطرناک حد تک بلند رہا۔ گلبرگ ٹو میں اے کیو آئی 302 اور ماڈل ٹاؤن میں 287 ریکارڈ کیا گیا۔
اقبال ٹاؤن میں شرح 262 اور پیراگون سٹی میں 255 ریکارڈ کی گئی۔
برکی روڈ پر فضائی آلودگی کی شرح 251 اور چمن پارک میں 240 ریکارڈ ہوئی۔ ڈی ایچ اے فیز فائیو میں اے کیو آئی 212 اور بیدیاں روڈ پر 200 ریکارڈ کیا گیا۔
عسکری ٹین میں ایئر کوالٹی انڈیکس کی شرح 165 ریکارڈ کی گئی ہے۔


