کھڈیاں خاص (نیوز ڈیسک) ہدایتکار نوید رضا کی نئی فلم صنم کی سکریننگ کا انعقاد کیا گیا۔ میڈیا اور شوبز سے وابستہ افراد نے تقریب میں شرکت کی اور فلم کو سراہا۔
گذشتہ روز سکریننگ ان کے پروڈکشن ہاؤس ایم پی سٹوڈیو مون پروڈکشن میں کی گئی۔ تقریب میں فلمی ٹیم کے علاوہ شوبز اور میڈیا کی معروف شخصیات نے شرکت کی۔
شرکاء میں فلمسٹار عاشی علی، سلطان راجہ، فرح خان اور ماریہ خان شامل تھے۔ سکریننگ کے بعد شرکاء نے پروڈیوسر اور ڈائریکٹر نوید رضا کو مبارکباد دی۔
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ہدایتکار نوید رضا نے فلم صنم کی کامیابی کی امید ظاہر کی۔ انہوں نے بتایا کہ بہت جلد پورے پاکستان میں اس کی نمائش کردی جائے گی۔


