کراچی (این این آئی) پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان وسیم اکرم نے پچاس سال سے زائد عمر کے افراد کو مشورہ دیا ہے کہ وہ موبائل فون کے استعمال میں کمی لائیں۔ انہوں نے انسٹاگرام پر جاری ویڈیو میں کہا کہ اس سے وہ اپنے پیاروں کے ساتھ معیاری وقت گزار سکیں گے۔
انہوں نے گڈ مارننگ اور طویل ویڈیوز جیسے غیر ضروری پیغامات بھیجنے سے گریز کرنے کا بھی کہا۔ دوسری جانب وسیم اکرم کی اہلیہ شنیرا اکرم نے کہا ہے کہ پچاس سال سے کم عمر کے افراد پیغامات بھیجنا جاری رکھ سکتے ہیں۔


