فائل فوٹو
فائل فوٹو
انٹرنیشنل ڈیسک (نیوز ڈیسک) امریکی گلوکارہ اور اداکارہ سیلینا گومز نے انکشاف کیا ہے کہ نکوٹین ویپنگ کے باعث ان کی آواز تبدیل ہو گئی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ اس عادت کو ترک کرنا انتہائی مشکل ہے لیکن یہ اس قابل ہے کہ اسے چھوڑ دیا جائے۔
سیلینا گومز نے انسٹاگرام اسٹوریز پر ویڈیو میں ویپنگ چھوڑنے کا اعلان کرتے ہوئے دوسروں کو ہمت نہ ہارنے کی ترغیب دی۔ ان کا کہنا ہے کہ وہ آواز میں آنے والی تبدیلی کو واپس نہیں بدل سکتیں۔
گلوکارہ نے اس حوالے سے کوئی مخصوص طبی تفصیلات شیئر نہیں کیں۔ یاد رہے کہ وہ دسمبر 2025 میں انسٹاگرام لائیو کے دوران بھی اس تبدیلی سے متعلق بات کر چکی ہیں۔


