ممبئی (انٹرنیشنل ڈیسک) بالی ووڈ اداکار سیف علی خان نے ایک کامیڈی شو میں شرکت کے دوران اپنی اہلیہ اور اداکارہ کرینہ کپور خان کی رات کو سونے سے پہلے کی ایک عادت کا انکشاف کیا ہے۔
دی کپل شرما شو کی قسط میں میزبان نے جوڑے کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ چودہ سالہ ازدواجی زندگی کے باوجود دونوں تر و تازہ دکھائی دیتے ہیں۔ اس پر سیف علی خان نے بتایا کہ ان کے خاندان میں دیسی گھی روزمرہ معمولات کا حصہ ہے اور اس کا استعمال صرف کھانا پکانے تک محدود نہیں۔
اداکار نے انکشاف کیا کہ کرینہ کپور خان رات کو سونے سے پہلے اپنے پیروں پر دیسی گھی لگاتی ہیں۔ کرینہ کپور نے گفتگو میں بتایا کہ اس معمول پر عمل کرنے کے بعد انہیں اچھی نیند آتی ہے۔
سیف علی خان نے مزاحیہ انداز میں کہا کہ رات کے وقت ان کے کمرے سے سڑک کنارے ڈھابے جیسی خوشبو آتی ہے، جس پر شو میں قہقہے گونج اٹھے۔ دیسی گھی سے متعلق سیف علی خان کا بیان سوشل میڈیا پر میمز کا موضوع بھی بن گیا۔


