لاہور اسپورٹس ڈیسک — پاکستان ویمن کرکٹ ٹیم آئندہ ماہ آئی سی سی ویمنز ایمرجنگ نیشنز ٹرافی میں شرکت کرے گی۔ یہ ٹورنامنٹ بارہ سے چھبیس نومبر تک بنکاک میں کھیلا جائے گا۔
ٹیم کا اعلان نیشنل ویمن ٹی ٹوئنٹی ٹورنامنٹ کی کارکردگی کی بنیاد پر کیا جائے گا۔
نیشنل ویمن ٹی ٹوئنٹی ٹورنامنٹ فیصل آباد میں جاری ہے اور اس کا فائنل پچیس اکتوبر کو ہوگا۔ اس ایونٹ میں کل دس ٹیمیں حصہ لیں گی جنہیں دو گروپس میں تقسیم کیا گیا ہے۔
ایونٹ میں سپر سکس کا مرحلہ بھی رکھا گیا ہے اور پانچ ٹیمیں ایسوسی ایٹ ممالک سے ہوں گی۔ گروپ اے میں آئر لینڈ، سری لنکا، پاپوا نیو گنی، اسکاٹ لینڈ اور یو اے ای شامل ہیں۔
گروپ بی میں پاکستان، بنگلا دیش، تھائی لینڈ، نیدر لینڈز اور زمبابوے کو رکھا گیا ہے۔


