خوشاب کی سیشن کورٹ نے تین افراد کے قتل کے کیس میں دو مجرموں کو تین تین بار سزائے موت کا حکم دے دیا۔ ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج نے تہرے قتل کے مقدمے کا فیصلہ سنایا۔
عدالت نے دونوں مجرموں پر تیس تیس لاکھ روپے جرمانہ بھی عائد کر دیا۔ شک کا فائدہ دیتے ہوئے مقدمے میں نامزد دیگر تین ملزمان کو بری کر دیا گیا۔
پولیس کے مطابق دو ہزار بائیس میں وین پر فائرنگ کے واقعے میں تین افراد جاں بحق ہوئے تھے۔ اس فائرنگ کے واقعے میں ایک لڑکی بھی زخمی ہوئی تھی۔
پولیس کا کہنا ہے کہ اس مقدمے میں نامزد ایک ملزم پولیس مقابلے کے دوران ہلاک ہو چکا ہے۔


