اوکاڑہ میں تھانہ صدر رینالہ خورد کے علاقے 3 ون ایل موڑ پر مبینہ پولیس مقابلہ ہوا۔ پولیس کے مطابق اس پولیس مقابلہ اوکاڑہ کے دوران ایک خطرناک ڈاکو ہلاک ہوگیا۔
اس کے دو ساتھی رات کی تاریکی کا فائدہ اٹھاتے ہوئے فرار ہوگئے۔
ہلاک ڈاکو کی شناخت اللہ رکھا کے نام سے ہوئی ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ وہ اقدام قتل اور ڈکیتی سمیت 51 سنگین جرائم میں ملوث تھا۔
ملزم کے قبضے سے موٹر سائیکل اور اسلحہ بھی برآمد ہوا ہے۔
ڈی پی او ڈاکٹر اسد اعجاز نے واقعے کا نوٹس لے لیا ہے۔ انہوں نے فرار ملزمان کی گرفتاری کے لیے خصوصی پولیس ٹیمیں تشکیل دے دی ہیں۔


