پشاور (صورتِ حال، نیوز ڈیسک) ڈپٹی کمشنر پشاور کی موجودگی میں بھاری مشینری کی مدد سے رنگ روڈ اور گڑھی قمر دین میں درجنوں غیرقانونی دکانوں کی تعمیرات مسمار کی گئیں۔
آپریشن میں پی ڈی اے سمیت متعلقہ محکموں کے اہلکار شامل تھے۔ اس کا مقصد رنگ روڈ اور ملحقہ علاقوں سے تجاوزات ختم کرنا، سڑک کی حدود بحال کرنا اور ٹریفک کی روانی بہتر بنانا ہے۔
ڈپٹی کمشنر کے مطابق تجاوزات کے مکمل خاتمے تک یہ آپریشن جاری رہے گا اور دوبارہ غیرقانونی تعمیرات کے قیام کو روکنے کے لیے اقدامات کیے جائیں گے۔
شہریوں اور دکانداروں سے اپیل کی گئی ہے کہ سڑکوں، فٹ پاتھوں اور عوامی گزرگاہوں پر غیرقانونی تجاوزات سے گریز کریں اور انتظامیہ کے ساتھ تعاون کریں۔


