فائل فوٹو
اسلام آباد: بین الاقوامی مصالحت و ثالثی مرکز (آئی میک) کے زیر اہتمام ثالثی کی چھ روزہ تربیت مکمل ہو گئی۔ کامسٹیک سیکریٹریٹ میں اختتامی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزارت قانون کی سینئر کنسلٹنٹ اور آئی میک کی پراجیکٹ ڈائریکٹر عائشہ رسول نے ثالثی میں غیر جانب داری، تسلیم شدہ معیارات اور تمام فریقوں کو مساوی موقع دینے پر زور دیا۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان پیشہ ورانہ صلاحیت بڑھا کر اور بین الاقوامی بہترین طریقے اپنا کر تجارتی تنازعات کے حل کا معتبر علاقائی مرکز بننا چاہتا ہے۔
تربیت میں ثالثی معاہدوں، ثالثوں کے تقرر اور طرز عمل، شواہد کے طریقہ کار اور ثالثی فیصلوں کے نفاذ کا جائزہ لیا گیا۔ شرکا میں پارلیمان، حکومت، عدلیہ، وکلا، ضابطہ کار اداروں اور تعلیمی اداروں کے نمائندے شامل تھے۔ اختتام پر تربیت مکمل کرنے والوں کو اسناد دی گئیں۔


