فائل فوٹو
اسلام آباد: ہیلتھ سروسز اکیڈمی نے پنکٹوبر 2026 مہم کے تحت چھاتی کے سرطان سے آگہی کے لیے سیشن منعقد کیا، جس میں اساتذہ، طبی ماہرین اور بی ایس مڈوائفری کے پہلے بیچ کی طالبات نے شرکت کی۔
نرسنگ اور مڈوائفری کے شعبے کے زیر اہتمام پروگرام میں پاکستان انسٹی ٹیوٹ آف لیونگ اینڈ لرننگ کے ماہرین بھی شریک ہوئے۔ مقررین نے بیماری سے آگہی، بروقت تشخیص اور مناسب طبی سہولتوں تک رسائی کی اہمیت پر گفتگو کی۔
اکیڈمی کے وائس چانسلر نے مستقبل کے طبی عملے کی تربیت اور معاشرے میں صحت سے متعلق آگہی بڑھانے کے لیے مشترکہ کوششوں پر زور دیا۔


