(صورتِ حال، بزنس ڈیسک) فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے غیر مجاز پریس بیان جاری کرنے اور سرکاری کام روکنے کی کال دینے کے الزامات کی بنیاد پر ان لینڈ ریونیو سروس کے گریڈ 20 اور گریڈ 19 کے دو افسران کو معطل کر دیا ہے۔
مزید تحقیقات کے لیے گریڈ 20 کے دو دیگر افسران کو ایف بی آر ہیڈکوارٹرز واپس بلا لیا گیا ہے۔ ایف بی آر نے یہ اقدام ضابط اخلاق کی خلاف ورزی کے پیشِ نظر اٹھایا ہے۔
یہ معلومات ای پی پی اردو کی رپورٹ سے حاصل ہوئی ہے۔


