بین الاقوامی ڈیسک۔ ایران کی پاسداران انقلاب کے ترجمان بریگیڈیئر جنرل حسین محبی نے دعویٰ کیا ہے کہ فورس کی عسکری صلاحیتیں کم از کم ڈیڑھ گنا بڑھ چکی ہیں۔
ان کا کہنا ہے کہ جنگ میں شدت آنے کی صورت میں مخالفین کو حیران کرنے والے نئے ہتھیار استعمال کیے جائیں گے۔
ترجمان سردار محیبی کے مطابق پاسداران انقلاب کی عسکری طاقت میں مقداری اور معیاری دونوں سطحوں پر اضافہ ہوا ہے۔ میزائلوں اور ڈرونز سمیت دیگر فوجی سازوسامان کی پیداوار مسلسل جاری ہے اور اس میں مزید توسیع کی گئی ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ ایرانی ہتھیاروں کی مار کرنے کی رینج اور اہداف کو درست نشانہ بنانے کی صلاحیت بہتر ہوئی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ایسی صلاحیتیں سامنے آئیں گی جو مخالفین کے لیے غیر متوقع ثابت ہوں گی۔


