لاہور (نیوز ڈیسک) جمعیت علمائے اسلام (س) کے رہنماؤں نے مشترکہ بیان میں کہا ہے کہ پارلیمان کو بے اختیار کرنے سے ملک بحرانوں کا شکار ہے۔ ملک میں فیصلوں کا اختیار عوام کے منتخب نمائندوں کی بجائے مقتدر قوتوں کے ہاتھ میں ہے۔
اتحادی حکومت کی غیرسنجیدگی کی وجہ سے آج ملک میں امن و سلامتی سنگین خطرات سے دوچار ہے۔
رہنماؤں نے مزید کہا کہ سیاسی جماعتیں آئین اور جمہوری روایات کو ذاتی مفادات پر ترجیح نہیں دیں گی تو سیاسی کشمکش جاری رہے گی۔ اصولوں کی بجائے سیاسی سودے بازی پر قائم اتحاد عارضی اور کھوکھلے ثابت ہوئے ہیں، جن کا نقصان عوام اور جمہوریت کو اٹھانا پڑا۔


