فائل فوٹو
انٹرنیشنل ڈیسک — وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے دوحہ میں قطری ہم منصب شیخ خلیفہ بن حمد بن خلیفہ آل ثانی سے ملاقات کی۔ ملاقات میں محسن نقوی کی قطری وزیر داخلہ سے ملاقات کے دوران سکیورٹی پارٹنر شپ بڑھانے پر اتفاق کیا گیا۔
وزارت داخلہ کے مطابق ملاقات میں داخلی سکیورٹی سے متعلقہ شعبوں میں دوطرفہ تعاون بڑھانے پر تفصیلی تبادلہ خیال ہوا۔ خطے کی موجودہ صورتحال اور علاقائی امن و استحکام کے امور پر بھی گفتگو کی گئی۔
وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا کہ پاکستان اور قطر علاقائی امن و استحکام کیلئے مل کر کام کر رہے ہیں۔ قطری وزیر داخلہ نے کہا کہ وہ پاکستان کے ساتھ تعلقات کو انتہائی اہمیت دیتے ہیں۔


