سرگودھا (صورتِ حال، نیوز ڈیسک) وزیرِ اعلی پنجاب مریم نواز شریف کے ویژن کے تحت سرگودھا کے پارکس کو عوامی امنگوں کے عکاس بنانے اور جدید تفریحی سہولیات فراہم کرنے کے احکامات جاری کیے گئے۔
ڈائریکٹر ہارٹیکلچر اینڈ انجینئرنگ، شہباز احمد سندھو نے شہر کے مختلف پارکس کا دورہ کیا۔ انہوں نے عوام کو معیاری تفریحی سہولیات کی فراہمی کے لیے ہدایات جاری کیں۔
فیروز خان نون فیملی پارک میں رہنمائی تختیاں لگائی گئیں۔ ان تختیوں پر اسلامی تعلیمات اور زندگی کے اصولوں پر مبنی پیغامات شامل ہیں۔
یہ اقدامات سرگودھا کے شہریوں کی تفریحی ضروریات کو پورا کرنے کے لیے کیے گئے ہیں۔ ان سے عوامی فضا کو بہتر بنانے کی توقع ہے۔


