میانوالی (ہیلتھ ڈیسک) ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ٹیچنگ ہسپتال میانوالی کے پارکنگ اسٹینڈ کے مرکزی داخلی راستے پر بیریئرز لگانے کا کام شروع کر دیا گیا ہے۔
اس اقدام کے بعد ہسپتال میں داخلے کے لیے دوبارہ انٹری پرچی سسٹم شروع کیے جانے کا امکان ہے۔ اس نظام کے تحت مریضوں کو ہسپتال چھوڑنے آنے والے لواحقین کو بھی پہلے انٹری پرچی حاصل کرنا ہوگی۔
پرچی حاصل کرنے کے بعد ہی لواحقین کو ہسپتال میں داخلے کی اجازت دی جائے گی۔ اس حوالے سے ہسپتال انتظامیہ کے موقف اور آئندہ کے لائحہ عمل کا انتظار کیا جا رہا ہے۔


