فائل فوٹو
میانوالی (نیوز ڈیسک) میانوالی ضلع کے ریجن سرگودہا کے علاقہ ساہیوال میں تیز رفتار کار بے قابو ہو کر نہر میں جا گری۔ اس ساہیوال کار حادثہ کے نتیجے میں ڈرائیور جاں بحق ہو گیا۔
ذرائع کے مطابق ساہیوال میں ککرانی بلوچاں اور چوہل فاروقہ روڈ کے نزدیک حادثہ پیش آیا۔
ڈرائیور سیٹ بیلٹ باندھنے کے باعث کار میں پھنس گیا تھا۔ مقامی لوگوں نے اپنی مدد آپ کے تحت سیٹ بیلٹ کاٹ کر اسے باہر نکالا۔
تاہم ڈرائیور جانبر نہ ہو سکا۔ جاں بحق ہونے والے ڈرائیور کی شناخت محمد رضا خان کے نام سے ہوئی۔
مقامی لوگوں نے نعش ورثا کے حوالے کر دی۔


