فائل فوٹو
اسلام آباد (این این آئی) وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ ٹیکس نیٹ کے دائرہ کار کو بڑھانا ناگزیر ہے، جبکہ پائیدار معاشی ترقی کا حصول حکومتی ترجیح ہے۔ وزارت خزانہ کے زیراہتمام ٹیکس نظام میں اصلاحات سے متعلق ورکشاپ سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے یہ بات کہی۔
وزیر خزانہ نے کہا کہ ٹیکس نظام میں بہتری کیلئے اصلاحات کا سلسلہ جاری ہے اور ٹیکس کا دائرہ بڑھانے کیلئے اقدامات کئے جا رہے ہیں۔ ٹیکس اصلاحات کے باعث جی ڈی پی کی شرح میں اضافہ ہوا ہے اور معاشی اصلاحات سے شرح نمو بہتر ہوئی ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ ترسیلات زر میں تاریخی اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے اور پاکستان کی معاشی ترقی پائیدار اور برآمدات پر مبنی ہونی چاہئے۔ زرمبادلہ کے ذخائر اب تین ماہ سے زیادہ کی درآمدات کیلئے کافی ہیں۔


