فائل فوٹو
فائل فوٹو
مظفرآباد (کشمیر ڈیسک) مسلم لیگ (ن) سٹی مظفرآباد کے رہنما فیضان اقبال اعوان نے کہا ہے کہ وزیراعظم آزاد کشمیر سید افتخار علی گیلانی کی نئی حکومت نے گڈ گورننس کے قیام کے لیے عملی اقدامات شروع کر دیے ہیں۔
این این آئی کے مطابق انہوں نے کہا کہ بہتر طرزِ حکمرانی اور سرکاری اداروں کی کارکردگی میں بہتری مثبت پیش رفت ہے جس سے عوام کے بنیادی مسائل حل ہوں گے۔
فیضان اقبال اعوان نے مزید کہا کہ مہنگائی، بے روزگاری، بجلی، پانی، صحت اور تعلیم کے مسائل کے حل کے لیے مؤثر حکمت عملی اپنانی چاہیے۔ عوام کو بنیادی سہولیات کی فراہمی، میرٹ کی بالادستی اور شفافیت سے عام آدمی کی مشکلات میں نمایاں کمی لائی جا سکتی ہے۔
انہوں نے حکومت کی کوششوں کا تسلسل برقرار رکھنے کی امید ظاہر کی ہے تاکہ پالیسیوں کے ثمرات عوام تک پہنچ سکیں۔


