عالمی ماحولیاتی ویب سائٹ ایئر کوالٹی انڈیکس کے مطابق دنیا کے آلودہ ترین شہروں میں ملتان پہلے اور لاہور دوسرے نمبر پر آگیا ہے۔ پاکستان کے آلودہ ترین شہروں میں ملتان کا پہلا نمبر ہے جہاں فضائی آلودگی 244 پرٹیکیولیٹ میٹرز ریکارڈ کی گئی۔
لاہور میں فضائی آلودگی 200 پرٹیکیولیٹ میٹر ریکارڈ کی گئی ہے۔
ویب سائٹ کے مطابق لاہور کے علاقے برکی روڈ پر فضائی آلودگی 271، اقبال ٹاؤن میں 215 اور ماڈل ٹاؤن میں 203 پرٹیکیولیٹ میٹرز ریکارڈ ہوئی۔ بیدیاں روڈ پر 193 اور ڈیفنس میں 189 پرٹیکیولیٹ میٹرز آلودگی ریکارڈ کی گئی۔
مظفر گڑھ میں فضائی آلودگی 224 اور پشاور میں 219 پرٹیکیولیٹ میٹرز ریکارڈ ہوئی۔ گوجرانوالہ میں آلودگی 211 اور رحیم یار خان میں 188 پرٹیکیولیٹ میٹرز ریکارڈ کی گئی۔
ماحولیاتی درجہ بندی کے مطابق 151 سے 200 درجے تک آلودگی مضرِ صحت ہوتی ہے۔ 201 سے 300 درجے تک آلودگی انتہائی مضرِ صحت قرار دی جاتی ہے۔
301 سے زائد درجہ خطرناک آلودگی کو ظاہر کرتا ہے۔


