راولپنڈی (اسپورٹس ڈیسک) انگلش ٹیم آج سے 21 سال بعد پاکستان میں ون ڈے میچ کھیلنے پر بھرپور توجہ کا مرکز بن گئی ہے۔ پاکستان اور انگلینڈ کی ٹیمیں سہ ملکی سیریز کے دوسرے میچ میں راولپنڈی اسٹیڈیم میں مدمقابل ہوئیں۔
انگلینڈ نے آخری مرتبہ ون ڈے سیریز کے لیے پاکستان کا دورہ 2005 میں کیا تھا۔ دونوں ٹیموں کے مابین پاکستانی سرزمین پر آخری ون ڈے میچ 21 دسمبر 2005 کو کھیلا گیا تھا جس میں انگلینڈ کو فتح نصیب ہوئی تاہم سیریز 2-3 سے پاکستان کے نام رہی تھی۔
انگلینڈ نے 20 سال بعد 2025 کی چیمپئنز ٹرافی میں پاکستان میں تین ون ڈے میچز کھیلے تھے اور تینوں میں ہی اسے شکست ہوئی تھی۔ موجودہ آئی سی سی ون ڈے رینکنگ میں انگلینڈ چوتھی اور پاکستان پانچویں پوزیشن پر موجود ہے۔
حال ہی میں سری لنکا کو ون ڈے سیریز میں 1-2 سے شکست دے کر آنے والی انگلش ٹیم نے پاکستان میں آخری مرتبہ ون ڈے سیریز 1987-88 میں جیتی تھی۔


