فائل فوٹو
اسلام آباد: نیشنل بک فاؤنڈیشن نے پاکستانی ادب کو آذربائیجانی زبان کے قارئین تک پہنچانے کے لیے منتخب کتابوں کے ترجمے اور باکو میں اشاعت و فروغ کے امکانات کا جائزہ لیا ہے۔
اس سلسلے میں منگل کو نیشنل بک فاؤنڈیشن کے ڈائریکٹر ہیڈکوارٹرز مراد علی مہمند اور آذربائیجان میں مقیم پاکستانی ماہر تعلیم پروفیسر اطہر محمود کی ملاقات ہوئی۔ اے پی پی کے مطابق ملاقات کو آذربائیجان میں پاکستان کے سفیر قاسم محی الدین کی معاونت حاصل تھی۔ شرکا نے منتخب مطبوعات کے تراجم اور آذربائیجانی اشاعتی مارکیٹ میں ان کی رسائی بڑھانے پر تبادلہ خیال کیا۔
پروفیسر اطہر محمود نے منتخب کتابوں کے آذربائیجانی تراجم میں تعاون کی آمادگی ظاہر کی۔ مجوزہ اشاعت اور فروغ کے امکانات پر مزید کام کیا جائے گا، تاہم اس کے لیے متعلقہ اشاعتی حقوق اور ضروری اجازت ناموں کا حصول لازم ہوگا۔


