گرل گائیڈز کی تقریب؛ اصل رپورٹ کے ساتھ جاری گروپ تصویر
اسلام آباد: پاکستان گرل گائیڈز ایسوسی ایشن کے قومی ہیڈکوارٹرز میں منگل کو بچیوں کے عالمی دن کی مناسبت سے تقریب ہوئی، جس میں ملک بھر سے ۶۰۰ سے زائد گائیڈز اور طالبات شریک ہوئیں۔ تقریب یونیسیف پاکستان اور بچوں کے حقوق کے قومی کمیشن کے تعاون سے منعقد کی گئی۔
سرگرمیوں میں صحت، غذائیت، جذباتی بہبود اور قائدانہ صلاحیتوں پر توجہ دی گئی۔ شرکا نے معیاری تعلیم، محفوظ ماحول اور کم عمری کی شادیوں کے خاتمے کے لیے سفارشات پیش کیں۔


