پشاور (نیوز ڈیسک) صوبائی دارالحکومت پشاور میں تجاوزات کے خلاف گرینڈ آپریشن جاری ہے۔ ضلعی انتظامیہ پشاور کے مطابق ہفتہ کو چارسدہ روڈ پر کارروائی کی گئی۔
خزانہ کے مقام پر آپریشن کے دوران درجنوں غیر قانونی تعمیرات مسمار کر دی گئیں۔ انتظامیہ کا کہنا ہے کہ شہر بھر میں تجاوزات کا خاتمہ کیا جائے گا۔


