نیوز ڈیسک (کوئٹہ) ۔۔ پاکستان ہاکی فیڈریشن کی جانب سے گراس روٹ سطح پر کھیل کے فروغ کے پروگرام کے تحت بلوچستان میں تربیتی کیمپ منعقد کیا گیا۔
بلوچستان ہاکی ایسوسی ایشن کے زیرِ اہتمام یہ پانچ روزہ بنیادی ہاکی تربیتی کیمپ اب اختتام پذیر ہوگیا ہے۔ تربیتی کیمپ کا بنیادی مقصد علاقے میں ہاکی کے کھیل کو فروغ دینا اور نوجوان کھلاڑیوں کی صلاحیتوں کو نکھارنا تھا۔


