اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریش نے اردن کے جنوبی گورنریٹ کرک میں چرچ پر دہشت گرد حملے کی مذمت کی ہے۔ عرب ٹی وی کے مطابق اقوام متحدہ کے ترجمان سٹیفن دوجارک نے بیان میں کہا کہ عبادت گاہوں پر حملے ناقابل قبول ہیں۔
انتونیو گوتریش نے زور دیا کہ حملے کے ذمہ داروں کی شناخت کرکے انہیں انصاف کے کٹہرے میں لایا جائے۔ ترجمان کے مطابق سیکرٹری جنرل نے متاثرین کے اہل خانہ سے تعزیت کا اظہار کیا اور زخمیوں کی صحت یابی کی دعا کی۔
اقوام متحدہ نے کہا کہ وہ اس مشکل وقت میں اردن کی حکومت اور عوام کے ساتھ کھڑا ہے۔
مزید تفصیل موصولہ رپورٹ سے مرتب کی گئی ہے۔


