فائل فوٹو
اسپورٹس ڈیسک۔ مانچسٹر یونائیٹڈ کو ہوم گراؤنڈ پر بورنموتھ کے خلاف تین صفر سے شکست کا سامنا کرنا پڑا۔
اس شکست کے بعد مائیکل کیرک برطرفی کے قریب پہنچ گئے ہیں۔
مانچسٹر یونائیٹڈ کا فتح سے محروم سلسلہ آٹھ میچوں تک پھیل گیا۔ ٹیم پریمیئر لیگ میں سولہویں پوزیشن پر چلی گئی ہے۔
ریلوگیشن زون سے مانچسٹر یونائیٹڈ اب صرف ایک پوائنٹ کی سبقت پر موجود ہے۔ ریان، مارکس ٹاورنیئر اور ایوانلسن نے گول اسکور کرکے فتح دلائی۔
مینیجر مائیکل کیرک نے کیپٹن برونو فرنینڈز کو باہر بیٹھانے کا فیصلہ کیا تھا۔ برونو فرنینڈز نے اس سے قبل کوومو کے خلاف بھی حکمت عملی پر تنقید کی تھی۔
دوسری جانب الیگزینڈر اساک کی شاندار کارکردگی کی بدولت لیورپول نے برائٹن کو دو صفر سے شکست دے دی۔


