(نیوز ڈیسک) سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے پنڈی بھٹیاں کوٹ نکہ کے قریب پیش آنے والے مسافر بس کے حادثے میں قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔
انہوں نے حادثے میں جاں بحق ہونے والے افراد کے لواحقین سے تعزیت کا اظہار کیا اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کے لیے دعا کی۔


