مسلم ایڈ پاکستان اور امریکی این جی او الائٹ نے آزاد جموں و کشمیر میں تعلیم تک رسائی کو بڑھانے کے لیے مفاہمت کی یادداشت پر دستخط کر دیے ہیں۔ اے پی پی اردو کے مطابق اس شراکت داری کا مقصد خطے میں سکول سے باہر بچوں کے لیے معیاری اور جامع تعلیم تک رسائی کو بڑھانا ہے۔
دونوں اداروں نے اس معاہدے کے ذریعے باہمی شراکت داری کو مزید مضبوط بنانے کا عزم ظاہر کیا ہے۔


