اسلام آباد (نیوز ڈیسک) — پاکستان اور سنگاپور نے مختلف شعبوں میں دوطرفہ تعاون کو فروغ دینے پر اتفاق کیا ہے۔ ایسوسی ایٹڈ پریس آف پاکستان کے مطابق فریقین نے علاقائی اور عالمی امور پر تبادلہ خیال کیا۔
نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ نے تنازعات کے حل اور پائیدار امن کے حصول کے لیے بات چیت اور سفارت کاری کی اہمیت پر زور دیا۔


