اسلام آباد (اے پی پی): فیڈرل انویسٹی گیشن ایجنسی اسلام آباد زون نے برطانیہ کے ورک ویزا کے نام پر 5.2 ملین روپے کا فراڈ کرنے والی ایک خاتون کو گرفتار کر لیا ہے۔
ملزمہ مبینہ طور پر جعلی آئی ایل ٹی ایس سرٹیفکیٹ، نکاح نامہ اور دیگر دستاویزات تیار کرنے میں ملوث تھی۔ تحقیقات کے دوران ایف آئی اے نے 2 ملین روپے کی رقم بھی برآمد کر لی ہے۔
اس سلسلے میں ایف آئی اے حکام کا کہنا ہے کہ اینٹی ہیومن ٹریفکنگ سرکل راولپنڈی نے کارروائی کرتے ہوئے ملزمہ کو حراست میں لے لیا ہے۔


