مانسہرہ (صورتِ حال، ڈیسک) بین الاقوامی ہاکی کھلاڑی، ایشین چیمپئن اور گولڈ میڈلسٹ سردار ریاست کو وحید مانو ڈویژنل ہاکی ٹورنامنٹ مانسہرہ 2026 میں میچ کا ہیرو قرار دے دیا گیا۔ اس موقع پر سردار ریاست کو ان کی شاندار کارکردگی کے اعتراف میں گولڈ میڈل اور سرٹیفکیٹ پیش کیا گیا۔
تقریب کے دوران سردار ریاست نے اپنے خیالات کا اظہار بھی کیا۔ ایسوسی ایٹڈ پریس آف پاکستان کے مطابق یہ تقریب مانسہرہ میں منعقد ہوئی۔


