لاہور، 9 نومبر: صوبائی وزیر صحت خواجہ سلمان رفیق نے شاعر مشرق علامہ محمد اقبال کے یوم پیدائش پر خصوصی پیغام جاری کیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ مصور پاکستان کی فکری عظمت کو سلام پیش کرتے ہیں۔ علامہ اقبال نے اپنی شاعری سے برصغیر کے مسلمانوں میں آزادی کی تڑپ پیدا کی اور نوجوانوں کے شعور کو اجاگر کیا۔
صوبائی وزیر نے کہا کہ قوم کے لیے خودداری کا درس علامہ اقبال کا بہت بڑا احسان تھا۔ فلسفہ خودی پر عمل پیرا ہو کر ہم علامہ اقبال سے اظہار محبت کا حق ادا کر سکتے ہیں۔ ان کے افکار پر عمل کرنے سے ہی پاکستان کو ایک عظیم ریاست بنایا جا سکتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے ویژن کے مطابق عوام تک صحت کی بہترین سہولیات کی فراہمی کے لیے کوشاں ہیں۔


