
کراچی: پاکستان سٹاک مارکیٹ میں آج مثبت رجحان دیکھنے میں آیا ہے۔
کاروباری ہفتے کے تیسرے روز بھی کاروبار کے آغاز پر سٹاک ایکسچینج میں تیزی دیکھی گئی، 800 سے زائد پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ پاکستان سٹاک مارکیٹ میں ہنڈرڈ انڈیکس ایک لاکھ 49 ہزار 237 پوائنٹس کی سطح پر پہنچ گیا۔
واضح رہے کہ گزشتہ کاروباری دن کے اختتام پر انڈیکس 380 پوائنٹس کی کمی کیساتھ ایک لاکھ 48 ہزار 435 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا تھا۔
دوسری جانب انٹر بینک میں امریکی کرنسی 10 پیسے سستی ہوگئی، ڈالر 281.86 روپے سے کم ہو کر 281.76 روپے پر آگیا ہے۔


