
اسلام آباد: چیئرمین پنجاب کالجز میاں عامر محمود نے کہا ہے کہ 80 سالوں میں اچھی پارٹیاں اور حکمران آئے ہوں گے لیکن فرق نہیں پڑا۔
رفاہ یونیورسٹی اسلام آباد میں ایپ سپ کے زیراہتمام آگاہی سیشن سے خطاب کرتے ہوئے میاں عامر محمود نے کہا کہ پاکستان میں ڈھائی کروڑ بچے سکول نہیں جا پا رہے، جو کہ دنیا میں بہت بڑی تعداد ہے، ایک سروے کے مطابق 70 فیصد ایسے بچے ہیں جو ساتویں کلاس میں ہیں لیکن دوسری جماعت کی کتاب نہیں پڑھ سکتے۔
انہوں نے کہا کہ آپ اس ایک فیصد آبادی کا حصہ ہیں جو یونیورسٹی تک پہنچتے ہیں، 44 فیصد بچے غذائی قلت کا شکار ہیں، ہم نے اس ملک میں مشکل وقت گزارا اور گزار رہے ہیں، ہم نے اپنے آئندہ 20 سالوں پر بات کرنی ہے۔


