لاہور(آن لائن ڈسک) حکام کے مطابق پولیس نے مقدمے میں نامزد تینوں ملزمان کو گرفتار کرلیا ہے۔ پولیس کاکہنا ہے کہ گرفتار ملزمان میں پروجیکٹ مینجر اصغر سندھو، سیفٹی انچارج دانیال، سائیٹ انچارج احمدنواز شامل ہیں۔

متوفیہ کے والد ساجد حسین کے بیان پر مقدمہ حادثاتی موت کی دفعہ 322 کےتحت درج کیاگیا۔
ایف آئی آر میں کہا گیا کہ ملزمان نے مین ہول کھلا چھوڑ کر غفلت اور لا پرواہی کی۔
یاد رہے کہ ماں بیٹی کے سیوریج مین ہول میں گرنے کا افسوسناک واقعہ بھاٹی گیٹ کے قریب داتا دربار کے سامنے گزشتہ رات پیش آیا، جہاں ترقیاتی کام جاری تھا اور سیوریج مین ہول کھلا ہوا تھا۔
متاثرہ خاتون اپنی کمسن بیٹی کے ساتھ دربار پر حاضری کے بعد رکشے سے اتر رہی تھیں کہ اچانک پاؤں پھسلنے کے باعث دونوں کھلے مین ہول میں جا گریں، اہلِ خانہ کے مطابق مین ہول تقریباً 20 سے 25 فٹ گہرا تھا اور اس پر کوئی ڈھکن بھی موجود نہیں تھا۔


