ڈھاکہ: بنگلہ دیش نے پاکستان، ترکیہ اور سعودی عرب کے اقتصادی یا دفاعی فریم ورک میں شمولیت کے امکان پر مثبت مؤقف کا اظہار کیا ہے۔
بنگلہ دیشی خبر ایجنسی کے مطابق وزیراعظم کے مشیر برائے خارجہ امور ہمایوں کبیر نے ایک انٹرویو میں کہا کہ بنگلہ دیش اس معاملے میں قومی مفادات، عالمی معیشت اور تجارت میں بدلتی صورتحال کو مدنظر رکھے گا۔
ہمایوں کبیر نے کہا کہ بنگلہ دیش پاکستان کے ساتھ معمول کی سفارتی سرگرمیوں کے تحت دوطرفہ عملی تعلقات مضبوط بنا رہا ہے۔ ان کے مطابق دونوں ممالک کے درمیان تجارت اور عوامی روابط بڑھانے کے لیے بھی کام کیا جا رہا ہے۔
بنگلہ دیشی میڈیا کے مطابق سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کی دعوت پر وزیراعظم طارق رحمان جلد سعودی عرب کا دورہ کریں گے۔


